سپہ سالار سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سپہ سالارجنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات
سپہ سالارجنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی: سپہ سالارجنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات ہوئی، اس موقع پر دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے سعودی عرب کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے اپنے اعلیٰ سطحی فوجی وفد کے ہمراہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

دونوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف شعبوں بالخصوص دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کرینگے

اس سے قبل سعودی وفد نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اورجوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے بھی ملاقات کی، جس کے دوران وفود کی سطح پر بات چیت بھی کی گئی۔

Related Posts