لڑکی سے بد فعلی، بھارتی انسپکٹر پرشرمناک حالت میں باندھ کر تشدد، ویڈیو وائرل

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت میں لڑکی سے بد فعلی کے جرم میں انسپکٹر کو شرمناک حالت میں باندھ کر تشدد کیا گیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لڑکی سے بدفعلی کا واقعہ اتوار کی شب بھارتی ریاست اتر پردیش میں پیش آیا۔ اتر پردیش کے شہر آگرہ کے ایک گاؤں میں پولیس انسپکٹر دیوار پر چڑھ کر ایک گھر میں گھس گیا اور لڑکی سے بدفعلی کی جس پر عوام مشتعل ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

اقوامِ متحدہ اجلاس، قرآن کی توہین بند کرو۔مسلم ممالک کا مطالبہ

گاؤں والوں نے پولیس انسپکٹر کو قابلِ اعتراض حالت میں پکڑ کر ستون سے باندھ دیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس پر بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے مختلف تبصرے کیے اور انسپکٹر کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

https://twitter.com/SR_Tmc007/status/1703673840130216268

بعض سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ لڑکی سے بدفعلی کرنے والے انسپکٹر کو عہدے سے معطل کردیا گیا ہے۔ ملزم کو گاؤں والوں نے پکڑا اور مارا پیٹا جو نشے میں دھت تھا۔عوام کا کہنا ہے کہ بھارت بنانا ری پبلک بن چکا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا انسپکٹر سندیپ کمار ہے جسے پولیس کمشنر نے معطل کردیا۔ متاثرہ لڑکی کے کپڑے پھاڑنے پر اس نے شور مچایا جس پر گاؤں والے آگئے اور ملزم کو پکڑ کر مارپیٹ کی۔

Related Posts