سوال: اگر ہیئر ریموول کریم (Hair removal cream) میں حرام اجزاء شامل ہوں تو کیا اس کریم کو استعمال کر سکتے ہیں؟
جواب: واضح رہے کہ اگر ہیئر ریموول کریم (Hair removal cream) میں نجس اجزاء شامل ہوں، لیکن قلب ماہیت (State change) کی وجہ سے اس نجس چیز کی ماہیت تبدیل ہو گئی ہو تو ایسی ہیئر ریموول کریم کا استعمال کرنا جائز ہوگا۔
اگر اس کی ماہیت اور حقیقت تبدیل نہیں ہوئی ہو تو اس صورتِ میں اس ہیئر ریموول کریم کا استعمال کرنا جائز نہیں ہے۔ و اللہ اعلم۔