کینیڈا نے بھارت کے متعلق جو کہا، اس پر حیرت نہیں ہوئی۔سائرس قاضی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیکریٹری خارجہ سائرس قاضی نے کہا ہے کہ کینیڈا نے بھارت کے متعلق جو کہا، اس پر حیرت نہیں ہوئی۔ بھارت تو پاکستان میں بھی دہشت گردی میں ملوث رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوامِ متحدہ کے پاکستان مشن میں پریس بریفنگ کے دوران سیکریٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے کہا کہ بھارت کی کینیڈا میں دہشت گردی ہمارے لیے حیرانی کی بات نہیں۔ کوئی حقیقت ہوگی، اسی لیے کینیڈین وزیر اعظم نے بھارت پر الزام عائد کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

سکھ رہنما کا قتل، کینیڈا کا بھارت کے ملوث ہونے پر تحقیقات کا اعلان

پریس بریفنگ کے دوران سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ بھارت کو ہم سے زیادہ کوئی نہیں جانتا۔ بھارت پاکستان میں عدم استحکام کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔ ہم نے بھارتی نیوی کا حاضر سروس افسر پکڑا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھی بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔

سیکریٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے کہا کہ دنیا میں اگر بھارت کو کوئی سمجھتا ہے تو وہ پاکستان ہے۔ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ جمعہ کے روز اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران کشمیر اور افغانستان سمیت اہم معاملات پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

خیال رہے کہ کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر یہ بیان دیا کہ کینیڈین شہری اور خالصتان تحریک کے رہنما کے قتل میں بھارت کا ہاتھ ہے۔ کینیڈا کی سرزمین پر شہری کا قتل ایک سنگین معاملہ ہے۔

Related Posts