ڈالر ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف بڑے ایکشن کا فیصلہ، اب گھرں پر چھاپے مارے جائینگے

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: حساس اداروں نے ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والے مافیا کے گھروں پر ایف آئی اے کی مدد سے چھاپے مارنے کی تیاری کرلی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن کا اگلا مرحلہ شروع کیا جارہا ہے جس میں ذخیرہ کیے گئے ڈالرز کی برآمدگی کیلئے ایف آئی اے اور حساس ادارے اب گھروں پرچھاپے ماریں گے۔

ذرائع کے مطابق ایکسچینج کمپنیز سے حاصل ڈیٹا کی مدد سے ملک بھر میں گھروں کی نشاندہی کرلی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ حساس اداروں کو کریک ڈاؤن کے بعد مافیاز کے گھروں میں ڈالر ذخیرہ کرنے کی مستند اطلاعات ملی ہیں، حساس اداروں نے غیر معمولی تعداد میں ڈالر لینے والوں کی فہرست بھی حاصل کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

شمالی کورین ہیکرز نے کوائن ایکس سے 53 ملین ڈالر کی کرپٹو کرنسی چوری کرلی

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اور حساس ادارے گھروں پرٹارگٹڈ چھاپہ مار کارروائی کریں گے جس کے بعد گھروں میں ڈالر چھپانے والوں کو گرفتاری اورجیل میں قید کی سزائیں ملیں گی۔

معلوم رہے کہ ڈالر مافیا کے خلاف جاری کریک ڈاؤن سے اب تک ڈالر 31 روپے سستا ہوچکا ہے، یکم ستمبر کو ڈالر 328 روپے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں بڑی کمی آئی ہے جس سے ڈالر 300 روپے سے نیچے آگیا ہے۔

Related Posts