امریکی گلوکارہ آریانا گرانڈے اور شوہر ڈالٹن گومز نے علیحدگی کی قیاس آرائیوں کے کئی ہفتوں کے بعد طلاق کیلئے درخواست دائر کردی۔
آریانا گرانڈے نے ناقابل مصالحت اختلافات کا حوالہ دیتے ہوئے لاس اینجلس میں طلاق کیلئے درخواست دائر کی، جس میں اُن کے فیملی وکیل رہنمائی کررہے ہیں۔ تاہم ڈالٹن گومز کی نمائندگی کون کررہا ہے ابھی تک اس کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق آریانا گرانڈے اور ڈالٹن گومز نے مصالحت کی کافی کوششیں لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہوسکے۔
خیال رہے کہ آریانا گرانڈے اور ڈالٹن گومز نے 2021 میں مونٹیسیٹو میں اپنے گھر پر ایک نجی تقریب میں شادی کی تھی جبکہ اپنی شادی سے کئی ماہ قبل منگنی کی تھی اور کوویڈ 19 وبائی امراض کے دوران ایک ساتھ کافی وقت گزارا۔
واضح رہے کہ آریانا گرانڈے فلم وکڈ کی شوٹنگ کے دوران لاس اینجیلس میں شوٹنگ کیلئے موجود ہیں جس کے باعث جوڑے کے درمیان تلخیاں آئیں۔