لاہور، عباد فاروق کی گرفتاری پر غمزدہ ہو کر انتقال کر جانے والا بیٹا عمار سپردِ خاک

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور میں باپ کی گرفتاری پر غمزدہ بیٹا انتقال کرگیا، 9 سالہ عمار کو ان کے والد اور پی ٹی آئی رہنما عباد فاروق کی موجودگی میں سپردِ خاک کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار پی ٹی آئی رہنما میاں عباد فاروق کے بیٹے عمار کی تدفین منشی ہسپتال قبرستان میں ہوئی۔ نمازِ جنازہ اور تدفین کیلئے میاں عباد فاروق پولیس سکیورٹی میں جائے تدفین پر پہنچے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

تحریک انصاف کے اسیر رہنما عباد فاروق کا بیٹا عمار انتقال کرگیا

نمازِ جنازہ میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ عباد فاروق کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ 9سالہ عمار والد عباد فاروق کی گرفتاری پر ذہنی مرض میں مبتلا ہو کر اپنے گرفتار باپ کی یاد میں روتا رہتا تھا۔

قبل ازیں تحریکِ انصاف کے ٹکٹ ہولڈر رہنما عباد فاروق کو 9 مئی کیس کے مختلف الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ بیٹے کی ناگہانی موت والد کیلئے کسی جانکاہ صدمے سے کم نہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل عباد فاروق کے بھائی نے بتایا کہ ان کا 9 سالہ بھتیجا اپنے والد کی گرفتاری پر ذہنی مرض میں مبتلا ہوکر جان کی بازی ہار گیا۔

قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عباد فاروق نے جیل سے عمار کی ہمت بندھائی تھی اور پریشان نہ ہونے کا پیغام دیا تھا۔

Related Posts