تھائی لینڈ میں غیر قانونی کرپٹو کرنسی اسکینڈل کے 5 ملزمان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تھائی لینڈ میں غیر قانونی کرپٹو کرنسی اسکینڈل کے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان میں 4 چینی شہری تھے جبکہ ایک تھائی تھا جنہیں 76 ملین کی کرپٹو کرنسی اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا۔

بنکاک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ملزمان نے دھوکے سے کم از کم 3 ہزار سے لوگوں کو نقصان پہنچایا، متاثرین کو ایک جعلی کرپٹو کمپنی کے ذریعے سے پھنسایا جس کا نام بی سی ایچ گلوبل لمیٹڈ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

چینی ایپ ویبو نے 80 کرپٹو انفلواینسرز کے اکاؤنٹس بند کردیے

مزید تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ اس جعلی کمپنی کو چلانے والے تمام افراد اسی طرح کے دیگر غیر قانونی کاموں سے بھی منسلک تھے۔ ان کی گرفتاری ہوم لینڈ سیکیورٹی انویسٹی گیشن اور دیگر بین الاقوامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عالمی تعاون سے ممکن ہوئی۔

دوسری جانب چین میں کرپٹو کرنسی کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، عدالت نے اسے قانونی ملکیت کے طور پر تسلیم کرلیا ہے۔

اہم پیش رفت چائنہ کورٹ ڈیلی میں شائع ہونے والے ایک آراء آرٹیکل کے ذریعے سامنے آئی، جس کے ملک کے کرپٹو کرنسی کے منظر نامے پر گہرے اثرات مرتب ہونگے۔

مذکورہ آرٹیکل میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ کرپٹو کرنسی الگ اقتصادی صفات کی حامل ہے، اس کی زرمبادلہ کی قدر ایک معروضی حقیقت ہے چونکہ کرپٹو کرنسی عالمی مارکیٹ میں قانونی طور پر تسلیم شدہ اور فعال طور پر تجارت کی جانے والی اثاثہ ہے، اس لیے اسے چین میں قانونی ملکیت کے طور پر محفوظ کیا جانا چاہیے۔

Related Posts