شیخوپورہ میں خوفناک حادثہ، بس الٹ گئی، 6 مسافر جاں بحق، 57 زخمی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

لاہور: صوبہ پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں خوفناک حادثہ ہوا ہے، بس الٹ جانے کے نتیجے میں 6 مسافر جاں بحق جبکہ 57 زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ شیخوپورہ کے علاقے صفدر آباد میں خانقاہِ ڈوگراں انٹرچینچ کے قریب پیش آیا جہاں اوور لوڈڈ مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ جانے کے نتیجے میں 6 مسافر جان کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

گاڑی دریا میں جاگری، 4افراد جاں بحق

حادثے کے نتیجے میں 57 سے زائد مسافر زخمی ہوئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کردی۔ خواتین اور بچوں سمیت جاں بحق افراد کی میتوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

بعد ازاں پنجاب پولیس نے حادثے کا مقدمہ بس ڈرائیور اور کنڈکٹر کے خلاف درج کرلیا۔ مسافر بس میں مسیحی زائرین سیالکوٹ سے مذہبی تقریب میں شرکت کیلئے مریم آباد جا رہے تھے۔ واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں بارش کے باعث پھسل کر گاڑی دریا میں گر گئی، جس کے باعث 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس ذرائع کا اس حوالے سے 7 روز قبل کہنا تھا کہ گاڑی دریا میں گرنے کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا تاہم رات کا وقت ہونے کی وجہ سے کسی کو پتہ نہ چل سکا۔

Related Posts