اسلام آباد: صدر عارف علوی کے سیکریٹری وقار احمد نے ایوان صدر کا چارج چھوڑ کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو اگلی ذمہ داری کے لیے رپورٹ کردی۔
صدر عارف علوی نے گزشتہ ماہ کی 20 تاریخ کو وفاقی حکومت سے درخواست کی تھی کہ وفاقی سیکرٹری حمیرا احمد کو ان کی جگہ دی جائے لیکن انہوں نے ایوان صدر کی خدمات انجام دینے سے انکار کر دیا تھا۔
بعد ازاں کچھ دیگر وفاقی سیکریٹریوں کو ایوان صدر میں خدمات انجام دینے کو کہا گیا لیکن کسی بھی وفاقی سیکریٹری نے صدر مملکت کا سیکریٹری بننے پر رضامندی نہیں دی۔
اب ارم بخاری جو ایوان صدر میں ایڈیشنل سیکریٹری تھیں کو یہ ذمہ داری سونپ دی گئی ہیں، وہ ڈسٹرکٹ مینجمنٹ گروپ سے ہیں۔
ملکی تاریخ میں پہلی بار پیٹرول اور ڈیزل نے ڈبل سنچری مکمل کرلی
دریں اثناء وزیراعظم، وفاقی وزراء، گورنرز اور وزرائے اعلیٰ ساکھ کے بحران کے باعث صدر سے ملاقات سے گریز کررہے ہیں۔ وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ جنہوں نے تقریباً تین ہفتے قبل عہدہ سنبھالا تھا، ابھی تک صدر سے ملاقات نہیں کر سکے ہیں۔
ذرائع نے عندیہ دیا ہے کہ صدر جن کے پاس اپنی مقررہ مدت کے 8 دن باقی ہیں انہیں اپنی مدت پوری کرنے سے پہلے ابھی تک حکومت کا کوئی ممتاز عہدیدار نہیں ملا۔
اب یہ فہم غالب ہے کہ جب بھی کوئی معزز ان سے ملاقات یا فون کرے گا تو ایسا نوٹ کرنے والے (notetaker) کی موجودگی میں ہوگا۔