اسلام آباد: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں بجلی کے صارفین کیلئے بلوں پر ریلیف کا اعلان کریں گے۔
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک میں توانائی بچانے کا کوئی تصور ہی نہیں، تمام اداروں سے پوچھا ہے کہ کتنی مفت بجلی استعمال کرتے ہیں۔
نگران وزیراعظم نے کہا کہ فوج ایک یونٹ بھی مفت بجلی استعمال نہیں کرتی، بجلی بلوں کا مسئلہ ضرور ہے لیکن یہ امن و امان کا مسئلہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایس آئی ایف سی میں چار پانچ ایریاز میں بہت مواقع ہیں، تمام کابینہ ارکان کو اہداف تحریری طور پر بتادیئے ہیں۔
نگران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 3سے 4سال میں پاکستان میں 60سے 70ارب ڈالر سرمایہ کاری ہوگی۔آئی ایم ایف اس وقت بھی مذاکرات کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو الیکشن لڑنا ہے، یہ سمجھ میں بھی آتا ہے، بجلی کے بلوں کے مسئلے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں:خصوصی عدالت نے عمران خان کو بیٹوں سے ٹیلیفونک گفتگو کی اجازت دے دی
نگران وزیر اعظم نے کہاکہ ایف بی آر کے پاس ٹیکسز جمع کرنے کی استعداد کار نہیں، انہوں نے کہا کہ قانون کے ساتھ کھڑے ہیں، الیکشن کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہے۔