بجلی کے بھاری بھر کم بل، جویریہ سعود کا انوکھے انداز میں احتجاج

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بجلی کے بھاری بھر کم بل، جویریہ سعود کا انوکھے انداز میں احتجاج
بجلی کے بھاری بھر کم بل، جویریہ سعود کا انوکھے انداز میں احتجاج

ملک بھر میں بجلی کے بھاری بھر کم بلو کے باعث ہر شخص پریشان ہے، جبکہ احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے، ایسے میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی خاموش نہیں ہیں۔

سینئر اداکارہ جویریہ سعود نے بھی بجلی کے بڑے بڑے بلوں کے خلاف انوکھے انداز میں طنز کیا ہے، ان کی جانب سے کیا گیا تبصرہ سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہورہا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکارہ جویریہ سعود نے اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ بجلی کے زیادہ آنے والے بلوں پر طنز کررہی ہیں۔

سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کہہ رہی ہیں کہ لگتا ہے کہ اس ماہ جو ہم نے سانس لی ہے اُس کا بل بھی آگیا ہے۔ صارفین نے اداکارہ کی ویڈیو کو اس قدر پسند کیا کہ اسے دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھی شیئر کیا جارہا ہے۔

اداکارہ جویریہ سعود کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو پر ان کے چاہنے والوں کی جانب دلچسپ کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے۔

Related Posts