فلم انڈسٹری میں دوسروں سے مہربانی کی توقع کرنا سب سے بڑی غلطی ہے۔سشمیتا سین

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی اداکارہ سشمیتا سین نے کہا ہے کہ بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں دوسروں سے مہربانی کی توقع کرنا کسی بھی فنکارہ کیلئے سب سے بڑی غلطی ثابت ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی معروف صحافی برکھا دت کو دئیے گئے انٹرویو کے دوران سشمیتا سین نے کہا کہ فلم انڈسٹری اصل میں مردوں کی بنائی ہوئی ہے اور انہی کیلئے کام بھی کرتی ہے اور یہ بات جتنی کل سچ تھی، آج بھی اتنی ہی سچی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

 سنی دیول کی فلم غدر 2 کا باکس آفس پر 438کروڑ کا بزنس

دیگر مرد اداکاروں کے مقابلے میں اداکاراؤں کو ملنے والے کم معاوضے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سشمیتا سین نے کہا کہ اداکار ہونا بہت اچھی بات ہے لیکن کسی بھی چیز کیلئے جائز حق کی توقع کرنا فضول ہے کیونکہ آپ کا تقابلی جائزہ لیا جاتا ہے۔

اداکارہ سشمیتا سین نے کہا کہ اگر میں کسی پراجیکٹ میں مرکزی کردار ادا کروں تو مجھے اپنے من چاہے معاوضے کیلئے لڑنا پڑتا ہے۔ یہاں او ٹی ٹی نے سارا کھیل بدل دیا ہے کیونکہ مجھے وہاں کسی کی مثال سامنے رکھتے ہوئے ادائیگی نہیں کی جاتی۔

جب یہ سوال کیا گیا کہ کیا فلم انڈسٹری مردوں کی دنیا ہے؟ تو سشمیتا سین نے کہا کہ سب کچھ قابلِ خرید ہونے پر منحصر ہے۔ اب میں صرف اور صرف فلموں کی بات کر رہی ہوں تو یہاں ایک مرد کے ساتھ چار یا پانچ چوٹی کے اداکار ملا کر فلم بن جاتی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بالی ووڈ میں اقربا پروری کے خلاف کنگنا رناٹ سمیت دیگر فنکار آواز اٹھا چکے ہیں۔ سشمیتا سین نے کہا کہ اگر آپ کا تعلق کسی کیمپ سے نہیں یا آپ دیگر افراد کے ساتھ ایسے تعلقات نہیں رکھتیں کہ وہ آپ کے کیمپ کا حصہ بنیں تو کوئی آپ کا ساتھ نہیں دیتا اور کہانی یہیں ختم ہوجاتی ہے۔ 

Related Posts