ماہرہ خان کے ساتھ اب کبھی بھی کام نہیں کرونگا، خلیل الرحمان قمر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کے معروف مصنف و ہدایت کار خلیل الرحمان قمر نے ایک بار پھر انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان کے بارے میں کہا ہے کہ اب وہ کبھی بھی اُن کے ساتھ کام نہیں کرینگے۔

حال ہی میں خلیل الرحمان قمر نے محسن عباس حیدر کے پروگرام پبلک ڈیمانڈ میں شرکت کی، جس میں انہوں نے کہا کہ ماہرہ خان اور میرے درمیان جب تنازع ہوا تھا تو شوبز انڈسٹری کے کئی لوگوں نے ہمارے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کی کوشش کی تھی لیکن اس کا کوئی بھی فائدہ نہیں ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں حیران ہوتا ہوں اور حیران رہوں گا کہ جس قدر میرا ماہرہ خان سے عزت کا تعلق تھا وہ کسی بھی طرح اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ وہ اتنا بے ہودہ ٹوئٹ کریں، میں کئی بار کہہ چکا ہوں کہ وہ مجھے کال کرسکتی تھیں، مجھ پر خفا ہوجاتیں تو میں انہیں وضاحت دیتا، لوگوں کو یہ چیزیں بعد میں سمجھ آئیں جب لوگوں نے مجھے مسلسل سنا۔

خلیل الرحمان قمر نے ماہرہ خان کے اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتہائی اچھی، باصلاحیت اور خوبصورت اداکارہ ہیں لیکن میں ان کے ساتھ کام نہیں کرپاؤں گا۔

واضح رہے کہ خلیل الرحمان قمر گزشتہ 3 سال سے ماہرہ خان کے خلاف اس وقت بیانات دیتے آرہے ہیں جب کہ مارچ 2020 میں ڈراما ساز نے ایک ٹی وی شو میں سماجی رہنما ماروی سرمد کے خلاف نامناسب زبان کا استعمال کیا تھا اور ان کے بیان پر ماہرہ خان نے بھی افسوس کا اظہار کیا تھا۔

ماہرہ خان نے مارچ 2020 میں خلیل الرحمان قمر کی جانب سے سماجی رہنما ماروی سرمد کے لیے ٹی وی کے پروگرام پر نامناسب زبان استعمال کیے جانے پر ٹوئٹ کی تھی۔

ماہرہ خان نے خلیل الرحمان قمر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ وہ ٹی وی اسکرین پر عورتوں کی تضحیک کرنے والے شخص کی جانب سے ماروی سرمد کے لیے کہے گئے الفاظ پر حیران ہیں۔

Related Posts