بنگلہ دیشی کرکٹر نے ایشیا کپ کی تیاری کیلئے جلتے ہوئے کوئلوں پر چلنا شروع کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈھاکہ: بنگلہ دیشی کرکٹر نے ایشیاء کپ کی تیاری کے طور پر جلتے ہوئے کوئلوں پر چلنا شروع کردیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں بنگلا دیش کے نوجوان بلے باز محمد نعیم شیخ کو جلتے کوئلوں پر چلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ ویڈیو بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سوشل میڈیا مینیجر سیف احمد نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ نعیم شیخ دماغی مضبوطی کے لیے ٹرینر کے ساتھ ٹریننگ کررہے ہیں۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد کئی صارفین نے بنگلہ دیشی ٹرینر کو تنقید کا نشانہ بنایا اور یہ بھی کہا کہ یہ کسی کی جان خطرے میں ڈالنے والی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

ایک صارف کی جانب سے شیئر کی جانے واکی تفصیلات کے مطابق مائنڈ ٹرینر کوئی اور نہیں سبط ریحان ہیں جو اس سے قبل بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کی فرنچائز رنگپور رائیڈرز کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں۔

ریحان بنگلہ دیش کے ایک مشہور ذہنی تربیت کار ہے اور وہ اکثر ملک میں قومی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کی دماغی حالت کو مضبوط کرنے پر کام کرتے ہیں۔

Related Posts