کراچی: ملزمان نے اورنگی ٹاؤن کے علاقے سے 6سالہ بچے ایان کو اغواء کرلیا، جبکہ اغوا کاروں کی جانب سے 8 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی میں اغوا کاروں نے چھ سالہ بچے ایان کو اغوا کرکے 8کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کردیا۔واقعہ کا مقدمہ اورنگی ٹاؤن تھانے میں دادا کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔
بچے کے دادا کے مطابق صبح ایان، عائشہ اور اربش کو اسکول چھوڑنے کیلئے جا رہا تھا کہ پینٹ شرٹ پہنے دو افراد زبردستی گاڑی میں بیٹھ گئے۔
ملزمان گاڑی میں بیٹھنے کے بعد کے ڈی اے چورنگی لے گئے، کے ڈی اے چورنگی پر ملزمان کا ساتھی موٹر سائیکل لے آیا، ملزمان نے مجھے اور بچیوں کو چھوڑ دیا۔
مزید پڑھیں:گھریلو ملازمہ کی گھر سے لاش بر آمد
مقدمے میں کہا کہ ملزمان ایان کو اغوا کرکے موٹر سائیکل پر لے گئے، ملزمان نے مجھے کہا کہ آٹھ کروڑ روپے دے دینا پوتا مل جائے گا۔پولیس کے مطابق کیس درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔