اب ٹیم اچھی بنائیے گا تاکہ وہ کام کرسکے، شاہد آفریدی کا چیئرمین پی ٹی آئی کو مشورہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

واشنگٹن: سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مشورہ دیا ہے کہ اب اپنی ٹیم اچھی بنائیے گا تاکہ وہ کام کرسکے۔

سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملک میں انصاف کا بول بالا ضروری ہے، جہاں انصاف نہیں ہوگا وہاں اسی طرح کے حالات ہوں گے۔

سابق آل راؤنڈر نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اب ٹیم کا انتخاب سمجھداری سے کرنا ہوگا، ٹیم اچھی بنائیے گا تاکہ وہ کام کرسکے۔

یہ بھی پڑھیں:

گلوکار علی سیٹھی کی اپنے دیرینہ دوست سلمان طور کیساتھ شادی کی افواہیں

شاہد آفریدی نے کہا کہ پی سی بی کے آٹھ ماہ میں تین چیئرمین تبدیل ہوئے ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ کوئی بھی آئے وہ سسٹم کو فالو کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی یہ نہ سمجھے کہ وہ سب کچھ ٹھیک کردے گا، ہر نئے آنے والے کو پہلے سے موجود سسٹم کو فالو کرنا چاہیے، خواہش ہے کوئی بھی آئے وہ سسٹم کو فالو کرے۔

Related Posts