غازی یونیورسٹی کی طالبہ کا دو اساتذہ پر جنسی زیادتی کا الزام

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈیرہ غازی خان کی غازی یونیورسٹی کی طالبہ نے الزام عائد کیا ہے کہ یونیورسٹی کے شعبہ فزکس کے دو اساتذہ نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

طالبہ نے الزام عائد کیا کہ اب دونوں اساتذہ اس کی چھوٹی بہن کو بلیک میل کر رہے ہیں۔ 

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو بیان کے بعد پنجاب پولیس ڈیرہ غازی خان نے طالبہ ثناء ارشاد سے رابطہ کیا۔ پولیس ٹیم نے طالبہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی پی او ڈیرہ غازی خان کو واقعے کی تفتیش اپنی نگرانی میں کروانے کا حکم دیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش جلد مکمل کرتے ہوئے ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، طالبات کو بلیک میل یا زیادتی کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

واضح رہے کہ بی ایس فزکس کی طالبہ ثناء ارشاد نے ڈاکٹر ظفر وزیر اور ڈاکٹر خالد خٹک پر زیادتی کا الزام لگایا ہے۔ طالبہ نے الزام لگایا کہ انہوں نے ایک رات مجھے ہوسٹل میں بلایا اور میرے ساتھ زیادتی کی۔ جس کے بعد مجھے اور میری چھوٹی بہن کو بلیک کرتے ہیں۔

Related Posts