دلی خواہش ہے سنیتا اسلام قبول کرے، حسن احمد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف ادا کار حسن احمد نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی دلی خواہش ہے کہ ان کی اہلیہ و اداکارہ سنیتا مارشل اپنا مذہب تبدیل کرکے مسلمان ہوجائیں۔

حال ہی میں انہوں نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کے ایک چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایک وقت تھا جب انہیں ذہنی مسائل تھے جس کی وجہ سے انہیں ڈاکٹر سے تھریپی لینے کی ضرورت پیش آئی اور اب وہ بالکل ٹھیک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ایشین گیمز کے ہاکی شیڈول کا اعلان، پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟

انہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے مزید کہا کہ بیشتر افراد کو احساس ہی نہیں ہوتا کہ انہیں تھراپی کی ضرورت ہے، لیکن جب اس بات کا احساس ہوتو فوراً ماہرین سے رجوع کریں۔

انہوں نے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کی دلی خواہش ہے کہ ان کی اہلیہ و اداکارہ سنیتا مارشل اپنا مذہب تبدیل کرکے مسلمان ہوجائیں لیکن تبدیلی مذہب فرد واحد کا فیصلہ ہے کہ وہ دل سے مسلمان ہو ناکہ زور زبردستی سے‘۔

انہوں اس حوالے سے مزید کہا کہ ہر چیز کا ایک وقت مقرر ہے اور مجھے یقین ہے کہ جب صحیح وقت آئے گا تو یہ بھی ہوجائے گا، ایک غیر مسلمان اسی وقت مسلمان ہوگا جب اس کے ارد گرد موجود مسلمانوں کے کردار اچھے ہوں گے، اگر ارد گرد موجود مسلمانوں کے کردار صحیح نہیں تو غیر مسلم یہ ہی سوچے گا کہ یہ ٹھیک نہیں‘۔

واضح رہے کہ حسن احمد اور سنیتا مارشل 2009ء میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، اس کامیاب جوڑی کے دونوں دو بچے بھی ہیں۔

Related Posts