جلوسوں اور مجالس کو سکیورٹی فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔وزیر اعلیٰ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران جلوسوں اور مجالس کو سکیورٹی فراہم کرنا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس میں شرکت کے موقعے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ مرکزی جلوس کی سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے۔ موبائل فون سروس پہلی بار بند نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ٹی آئی کے 2 سابق اراکین چوہدری ظفر اور سیمابیہ طاہر گرفتار

گفتگو کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ محرم کے دوران زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔ ہمیں شہریوں کی جان بہت عزیز ہے جبکہ جلوسوں اور مجالس کو سکیورٹی فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

خیال رہے کہ 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس اپنے روایتی راستوں سے گزرے گا جس کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم ہر سال محرم میں بہترین انتظامات کی کوشش کرتے ہیں۔ 

 

Related Posts