کالج کے واش روم میں ساتھی طالبہ کی ویڈیو بنانے پر پولیس حرکت میں آگئی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کالج کے واش روم میں ساتھی طالبہ کی ویڈیو بنانے پر پولیس حرکت میں آگئی
کالج کے واش روم میں ساتھی طالبہ کی ویڈیو بنانے پر پولیس حرکت میں آگئی

بھارت: میڈیکل کالج کے واش روم میں ساتھی طالبہ کی ویڈیو بنانے پر 3 لڑکیوں کیخلاف پولیس نے کیس رجسٹرڈ کرلیا۔

بھارتی میڈیا ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لڑکی کی واش میں ویڈیو بنانے کا واقعہ بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر اُڈپی کے پیرا میڈیکل کالج نیترا جیوتھی انسٹی ٹیوٹ آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز میں پیش آیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پیرا میڈیکل کالج کی 3 طالبات پر واش روم میں دیگر طالبات کی مبینہ ویڈیو بنانے کا الزام ہے اور ان کیخلاف ایف آئی آر مالپے پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی ہے۔

ایف آئی آر میں جن طالبات کو نامزد کیا گیا ہے ان کے نام شبناز، الفیہ اور علیمہ ہے جب کہ ایف آئی آر میں کالج انتظامیہ کا نام بھی شامل کیاگیا ہے، جو آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ 509، 204، 175، 34 اور 66 (ای) کے تحت درج کی گئی ہے۔

کالو سنگھ چوہان نامی ایک شخص کیخلاف بھی کیس درج کرلیا گیا ہے، مذکورہ شخص نے ایک جعلی ویڈیو جاری کرتے ہوئے اسے میڈیکل کالج کی ویڈیو قرار دیا تھا۔

ایف آئی آر کے متن میں بتایا گیا ہے کہ میڈیکل کالج میں لڑکی کی ویڈیو بنانے کا واقعہ 18 جولائی کو دوپہر ڈھائی سے تین بجے کے درمیان پیش آیا، 20 جولائی کو کالج میں اس معاملے پر جب احتجاج ہوا تو پولیس حرکت میں آئی۔

مزید پڑھیں:کمسن بچی رضوانہ پر تشدد، سوشل میڈیا صارفین کا انصاف کا مطالبہ

کالج انتظامیہ کے مطابق لڑکیوں نے مذاق مستی میں ویڈیو بنائی اور جب یہ معاملہ سنگین ہوا تو متاثرہ طالبہ کے سامنے ویڈیو بنانے والی تینوں لڑکیوں نے ویڈیو کو حذف کرکے معذرت بھی کی۔

Related Posts