اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف آج خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کا دورہ کریں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف آج دورہ نوشہرہ کے دوران رشکئی اکنامک زون فیز ون کا افتتاح کریں گے۔
اکنامک زون کی افتتاحی تقریب میں گورنر خیبر پختونخوا، نگران وزیراعلیٰ اور وزراء بھی شرکت کریں گے جبکہ متعلقہ حکام منصوبے سے متعلق وزیر اعظم کو تفصیلی بریفنگ دیں گے۔
خیال رہے کہ رشکئی اکنامک زون بھی سی پیک منصوبے کا حصہ ہے۔
سویڈن میں قرآن پاک کی دوبارہ بے حرمتی پر پاکستان کی شدید مذمت
دوسری جانب وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق متعدد منصوبوں کا بھی اجرا کردیا، سیمینار میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اعزازی مہمان کے طور پر شرکت کی۔
گزشتہ روز منعقد کی گئی تقریب میں وفاقی وزراء منصوبہ بندی، خزانہ، دفاع، دفاعی پیداوار، سرمایہ کاری بورڈ، خارجہ امور، انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن، اطلاعات و نشریات نے بھی شرکت کی، چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ، گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر، آئی ٹی ماہرین، سینئر آرمی و سول افسران، خلیجی ممالک، چین، یورپی یونین کے سرمایہ کار اور غیر ملکی سفارتکار بھی سیمینار میں شریک ہوئے۔
وزیراعظم نے آئی ٹی کو متحرک آمدن پیدا کرنے اور فروغ پذیر صنعت میں تبدیل کرنے کیلئے حکومت کی حمایت کا اعلان کیا اور آئی ٹی کمپنیوں کی جانب سے لگائے گئے بوتھ کا دورہ کیا، اس دوران وزیراعظم نے ٹیک ڈیسٹی نیشن پاکستان، ٹیک لفٹ بوٹ کیمپ، فرسٹ نالج پارک فار وومن باغ (آزاد جموں و کشمیر)، ایگری ٹیک انکیوبیٹر فیصل آباد اور سینٹر آف ایکسیلنس ان گیمنگ اینڈ اینی میشن کا افتتاح کیا۔