روس گندم معاہدے سے دستبردار، قیمت کروڑوں لوگوں کو دینا ہوگی۔اقوامِ متحدہ

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
اقوامِ متحدہ نسل پرستی کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے ساتھ کھڑا ہے۔انتونیو گوتریس
اقوامِ متحدہ نسل پرستی کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے ساتھ کھڑا ہے۔انتونیو گوتریس

نیو یارک: اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ روس کے یوکرین سے گندم معاہدے سے دستبرداری کے فیصلے کی قیمت کروڑوں لوگوں کو دینا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اقوامِ متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے کروڑوں افراد غذا کی کمی اور بھوک کا شکار ہیں جبکہ روس گندم کے معاہدے سے دستبردار ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:

 پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کی دہشت گردی کا اشارہ نہیں ملا، امریکا

گفتگو کے دوران اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ روسی اقدام سے ہر جگہ ضرورت مند لوگ متاثر ہوں گے۔ گندم کے صارفین بین الاقوامی سطح پر مہنگائی کے بحران کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں، وہ روس کے فیصلے کی قیمت دیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل روس کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا کہ ہم یوکرین کے اناج کی برآمدات میں سہولت دینے کے ایک بڑے معاہدے سے دستبردار ہو رہے ہیں، ہمیں کریمیا سے ملانے والے  واحد روسی پل کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

روسی حکومت کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ معاہدے سے دستبرداری کا کرچ پل حملے سے کوئی تعلق نہیں۔ جنرل سیکریٹری اقوامِ متحدہ کا کہنا تھا کہ ہمیں روس کے فیصلے پر شدید افسوس ہے تاہم ہمارا مقصد عالمی غذائی تحفظ فراہم کرنا ہے۔ 

Related Posts