لاہور: ایران نے اپنے ملک میں کرکٹ کے فروغ کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ سے مدد مانگ لی۔
کرکٹ ایران کے چیئرمین حسین علی سلیمان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف سے ملاقات، پی سی بی کا سربراہ بننے پر بھی مبارکباد پیش کی، ذکاء اشرف نے کرکٹ ایران کے چیئرمین کا مبارکباد پر شکریہ ادا کیا۔
ملاقات کے دوران حسین علی سلیمان نے اپنے ملک میں کرکٹ کے فروغ اور کھلاڑیوں کی کوچنگ کے لیے پاکستان سے تعاون کی درخواست کی، انہوں نے کہا کہ خواہش ہے پاکستان ایران میں کرکٹ کی بہتری اور کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے مدد کرے۔
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم کی ترقی، تیسرے نمبر پر آگئے
چیئر مین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے کرکٹ ایران کے چیئرمین کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایران میں کرکٹ کو فروغ دینے اور کھلاڑیوں کی صلاحتیں بہتر کرنے میں معاونت کرے گا۔