حمزہ الیاس کا ورلڈ انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ میں فاتحانہ آغاز

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حمزہ الیاس کا ورلڈ انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ میں فاتحانہ آغاز
حمزہ الیاس کا ورلڈ انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ میں فاتحانہ آغاز

حمزہ الیاس نے ورلڈ انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ میں فاتحانہ آغاز کیا ہے اور اپنے دونوں ابتدائی میچزفتح حاصل کرلی ہے۔

پہلے میچ میں حمزہ الیاس نے عراق کے عمر الفہدل کو ہرایا، پاکستانی کیوئسٹ نے بیسٹ آف 5 مقابلہ بغیر کوئی فریم ڈراپ کیے جیت لیا۔

حمزہ نے اپنا دوسرا میچ بھارت کے 12 سالہ آراوو سنچیتی کیخلاف کھیلا،حمزہ کی جیت کا اسکور 50-64، 39-73 اور 8-76 رہا۔

بھارت کے آراوو سنچیتی کو 17 سالہ حمزہ الیاس نے 1-3 سے شکست دی، حمزہ نے پہلا فریم ٹائی بال پر ہارنے کے بعد تین مسلسل فریمز جیتے، آخری فریم میں حمزہ الیاس نے 50 کا بریک بھی کھیلا۔

مزید پڑھیں:شاہنواز دھانی نے قومی ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے کمر کس لی

حمزہ الیاس اپنا آخری میچ کل جرمنی کے فیبیان ہیکن کے خلاف کھیلیں گے۔ پاکستان کے احسن رمضان گروپ کے تینوں میچز کل کھیلیں گے،مسلسل دو میچز جیت کر حمزہ کی اگلے راؤنڈ تک رسائی پکی ہوگئی ہے۔

Related Posts