گزشتہ 9 سالوں میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

اسلام آباد: پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں گزشتہ 9 سالوں کے دوران تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

2013 میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات 290 ملین ڈالر سے بڑھ کر 2019 میں 890 ملین ڈالرجبکہ 2022 میں 2.1 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئیں۔

اسٹیٹ بینک کے ماہرین کے مطابق پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات میں وسیع استعداد رکھتا ہے، پاکستان کو آئی ٹی برآمدات کے لیے اپنی مصنوعات کو زیادہ مسابقت کا حامل بناتے ہوئے نئی منڈیاں تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پابندی کے باوجود ملک میں آن لائن کرنسی کے نام پر فراڈ جاری

اسٹیٹ بینک کے شعبہ اقتصادی پالیسی جائزہ سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے کہا کہ آئی ٹی کا شعبہ ملکی منڈی، بیرونی تجارت، ای گورنمنٹ اقدامات اور فن ٹیک کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

Related Posts