نیٹ فلکس کا بڑا پراجیکٹ، فواد اور ماہرہ خان ایک بار پھر ایک ساتھ نظر آئیں گے

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ڈرامے ”ہمسفر“ سے شہرت حاصل کرنے والی جوڑی ماہرہ خان اور فواد خان نیٹ فلکس کے ایک بڑے پراجیکٹ میں ایک ساتھ نظر آئے گی۔ 

ہمسفر کے بعد بھی متعدد مواقع پر ماہرہ خان اور فواد خان کو ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔ خاص طور پر ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“ میں دونوں فنکاروں کی اداکاری کو مداحوں کی بڑی تعداد نے بے حد سراہا۔

یہ بھی پڑھیں:

سب سے زیادہ دیکھی جانیوالی سیریز برڈ باکس بارسلونا کی نیٹ فلکس پر واپسی

قبل ازیں یہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ پاکستانی پروڈکشن ہاؤس مومنہ درید کو نیٹ فلکس کا ایک بڑا پراجیکٹ دیا گیا ہے جس میں بڑے ستاروں کو شامل کیا جائے گا، تاحال پراجیکٹ کا نام سامنے نہیں آسکا۔

تاہم مقامی اخبار (ڈیلی ٹائمز) کے دعوے کے مطابق پاکستانی میڈیا جرنلسٹ حسن کاظمی نے تصدیق کی ہے کہ مذکورہ پراجیکٹ میں ماہرہ خان اور فواد خان ایم ڈی پروڈکشن کی زیر نگرانی ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

اطلاعات یہ ہیں کہ فرحت اشتیاق کے ناول ”جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو“ کی کہانی پر مبنی نیٹ فلکس پراجیکٹ میں ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“ کی کامیاب جوڑی کو دوبارہ ایک ساتھ اداکاری کا موقع میسر آئے گا۔

دلچسپ طور پر ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“ میں نوری نت کا کردار نبھانے والے حمزہ عباسی جن کی اداکاری کو ان کی شستہ پنجابی زبان کے باعث فواد خان سے بھی زیادہ پسند کیا گیا، نیٹ فلکس کے اس پراجیکٹ میں دونوں فنکاروں اور ہانیہ عامر کے ساتھ نظر آئیں گے۔ 

Related Posts