پشاور: وزیر اعظم شہباز شریف صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع تورغر کا دورہ آج کریں گے جس کے دوران مختلف منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف آج تورغر میں اہم منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے اور اس موقعے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر روشنی ڈالیں گے۔
امن تباہ کرنے والوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، وزیر اعظم
تورغر میں وزیر اعظم شہباز شریف ٹرانسمیشن لائن اور روڈ منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ اس موقعے پر وفاقی وزراء اور نگراں حکومت کے حکام بھی وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہوں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے عید کا دن فوجی جوانوں کے ساتھ گزارا۔
وزیراعظم شہبازشریف آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیرخزانہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ جمعرات کی صبح پاکستان اور افغانستان کے سرحد ی مقام پارہ چنارپہنچے۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے گزشتہ ماہ جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم اور چیف آف آرمی اسٹاف نے عید کی نماز فوج کے افسروں اور جوانوں کے ساتھ ادا کی اور انہیں عید کی مبارک دی۔