اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے مابین رابطوں کے فروغ سے معاشی استحکام حاصل کیا جاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ایس سی او تنظیم کی سربراہان کونسل کے 23ویں اجلاس کے ورچؤل اجلاس سے آج اپنے خطاب کے دوران کہا کہ سی پیک معاشی خوشحالی، امن اور استحکام کیلئے گیم چینجر منصوبہ ثابت ہوگا۔
دورانیہ بڑھانا نامناسب، حکومت کا بر وقت اقتدار چھوڑنے کا فیصلہ
خطاب کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ افغانستان کا استحکام خطے کے امن کیلئے اہمیت کا حامل ہے۔ ضروری ہے کہ ریاستی دہشت گردی سمیت ہر قسم کی دہشت گردی اور مذہبی اقلیتوں کے ساتھ بدسلوکی کی مذمت کی جائے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس اس وقت ہورہا ہے جب دنیا معاشی اور سلامتی کے چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے۔ باہمی روابط جدید عالمی معیشت کیلئے بنیادی اہمیت کے حامل ہوچکے ہیں۔ روابط کا فروغ معاشی استحکام لاسکتا ہے جس کیلئے سی پیک گیم چینجر ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت خصوصی تجارتی زونز کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جبکہ پاکستان وسطی ایشیائی ریاستوں میں منفرد جغرافیائی حیثیت کا حامل ہے۔