فیصل آباد میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 4افراد قتل

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
فیصل آباد میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان 4افراد قتل
فیصل آباد میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان 4افراد قتل

فیصل آباد میں دشمنی کی بنا مسلح افراد نے گاڑی اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے باعث ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ کھرڑیانوالہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں ایک ہی خاندان کے 7 افراد اپنے رشتے داروں سے عید مل کر گاڑی میں واپس آرہے تھے کہ ان کے مخالف فریق کے مسلح افراد نے گاڑی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

فائرنگ کے باعث گاڑی میں سوار 4 افراد،36 سالہ محد عامر، 6 سالہ دعا فاطمہ 7 سالہ مغیراور 12سالہ علی حسن جاں بحق اور تین افراد زخمی ہو گئے جب کہ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

مقامی پولیس اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئی اور لاشیں قبضے میں لے کر زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔

مزید پڑھیں:عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز بھی ملک بھر میں سنت ابراہیمی کا سلسلہ جاری

آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر عابد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔