میدان عرفات میں 18 لاکھ سے زائد عازمین نے خطبہ حج سنا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 سعودی عرب کی قومی شماریات اتھارٹی نے بتایا ہے کہ رواں سال میدان عرفات میں 18 لاکھ 45 ہزار سے زائد عازمین نے خطبہ حج سننے کی سعادت حاصل کی۔

قومی سعودی شماریات اتھارٹی کے مطابق میدان عرفات میں 18 لاکھ 45 ہزار 45 عازمین کا اجتماع ہوا، جن میں سے 16 لاکھ 60 ہزار 915 غیر ملکی جبکہ 1 لاکھ 84 ہزار 130 مقامی تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

حاکمیت اور حقیقی حکمرانی اللہ تعالیٰ کی ذات کی ہے، خطبہ حج

واضح رہے کہ عازمین نے گزشتہ رات منی میں قیام کیا اور نماز فجر کی ادائیگی کے بعد وہ رکن اعظم کیلیے میدان عرفات پہنچے اور یہاں مسجد نمرہ سے خطبہ حج سُنا۔

رواں سال خطبہ حج کے فرائض شیخ یوسف بن محمد سعید نے انجام دیے۔ جنہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو متحد ہوکر رہنے کا حکم دیا ہے اور فرقہ فرقہ ہونے سے منع فرمایا ہے، تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ متحد ہوجائیں۔

خطبہ حج کے بعد عازمین نے نماز ظہر اور عصر کی نمازیں ایک ساتھ باجماعت ادا کیں اور پھر وہ جبل رحمت کی طرف روانہ ہوگئے۔

Related Posts