سوال
کس طرح کے عیب والے جانور کی قربانی جائز نہیں ہے؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جواب
مندرجہ ذیل عیب دار جانوروں کی قربانی درست نہیں ہے :
- ایسامجنون جانورجو جنون کی وجہ سے چارہ نہ کھاتا ہو۔
- ایساخارش زدہ جانور جو خارش کی وجہ سے بے حد کمزور ہوگیا ہو۔
- ایسا جانور جو دیکھ نہ سکتا ہو۔
- ایسا جانور جو بهت هي لاغر ہو۔
- ایسا جانور جو قربان گاہ کی طرف خود نہ چل سکتا ہو۔
- ایسا جانور جس کا ایک تہائی کان، یا دم، یا بینائی، یا چکتی کا ایک تہائی سے زیادہ حصہ جا چکا ہو۔
- ایسا جانور جس کے پیدائشی کان نہ ہوں۔
- ایسا جانور جس کے تھنوں کا سرا کٹا ہوا ہو۔
- ایسا جانور جس کے تھن خشک ہوگئے ہوں، (گائے کے دو تھن خشک ہوچکے ہوں اور بکری یا ایک تھن خشک ہوجائے تو قربانی درست نہیں ہوگی)۔
- ایسا جانور جس کی ناک کٹی ہوئی ہو۔
- ایسا جانور جو خنثی ہو۔