سلمان خان نے نواز الدین صدیقی کی سابقہ اہلیہ کو سختی سے ڈانٹ دیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر بگ باس کی میزبانی کے فرائض سرانجام دینے والے سلمان خان نے نواز الدین صدیقی کی سابقہ اہلیہ کو ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرنے سے روک دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم بجرنگی بھائی جان میں رپورٹر کا کردار ادا کرنے والے نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی کو نجی زندگی پر بگ باس کے گھر میں بات کرنے سے سختی سے روک دیا۔

انہوں نے کہا کہ عالیہ براہ کرم غور سے سنیں، ہمیں آپ کی ذاتی زندگی کے بارے میں جاننے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، اگر آپ کو لگتا ہے کہ اس شو میں آکر آپ اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کریں گے تو ایسا نہیں ہو رہا ہے۔

سلمان خان نے عالیہ کو ڈانٹتے ہوئے کہا کہ آپ کے شوہر، ساس، بہو اور تمام رشتہ داروں کے متعلق آپ کی ذاتی باتیں، یہ سب اِدھر اس گھر میں دوبارہ نہیں ہونی چاہیئں۔

یہ بھی پڑھیں:

سابق اہلیہ کے سنگین الزامات، فیروز خان نے دوسری شادی کا مشورہ مسترد کردیا

اس موقع پر بگ باس کے پروگرام میں عالیہ نے بیبیکا دھروے کے ساتھ جھگڑا کیا اور درخواست کی کہ مجھے یہاں سے نکال دیں کیونکہ وہ اس طرح کے ‘تشدد’ کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی۔

عالیہ صدیقی کا کہنا تھا کہ میری شناخت ہمیشہ سے ایک اسٹار بیوی کی رہی ہے، جب آپ کے رشتے میں عزت نہیں ہوتی ہے تو وہ رشتہ کمزور ہوجاتا ہے۔ میں جانتی ہوں کہ میں نے پچھلے 19 سال کن مشکلات میں گزارے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنی شادی شدہ زندگی میں جو بھی پریشانیاں انہیں ختم کرنا چاہتی ہوں یہی وجہ ہے کہ میں بگ باس میں موجود ہوں۔

واضح رہے کہ اداکار کی اہلیہ نے الزام لگایا تھا کہ نوازالدین صدیقی انہیں اور بچوں تشدد کا نشانہ بناتے تھے جبکہ گھر سے باہر بھی نکال دیا کرتے تھے۔

Related Posts