سابق اہلیہ کے سنگین الزامات، فیروز خان نے دوسری شادی کا مشورہ مسترد کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف اداکار فیروز خان نے سابق اہلیہ علیزا سلطان کے سنگین الزامات کے تناظر میں اپنے ایک مداح کی جانب سے دوسری شادی کا مشورہ مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکار فیروز خان نے 2018ء میں علیزا سلطان سے شادی کی، دونوں کے ہاں پہلا بچہ اگلے ہی سال جبکہ ایک بیٹی 2022ء میں پیدا ہوئی تاہم اسی سال دونوں میاں بیوی کے مابین علیحدگی ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: فیروز خان کی  تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کی کڑی تنقید

سابقہ بیوی علیزا سلطان نے اداکار فیروز خان پر گھریلو تشدد کے سنگین الزامات عائد کیے۔ دونوں میاں بیوی نے ایک دوسرے پر کیسز فائل کردئیے جن کی سماعت تاحال ختم نہیں ہوئی، نہ ہی مقدمات کا کوئی فیصلہ سامنے آسکا ہے۔

فوٹو: اسکرین گریب

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں ایک مداح نے فیروز خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ اپنے بچوں سے محبت کرتے ہیں؟ کسی اور خاتون سے شادی کر لیں۔ میں نے 24برس کی عمر میں 2شادیاں کیں۔

اپنے مداح کے مشورے کو مسترد کرتے ہوئے اداکار فیروز خان نے کہا کہ آپ نے وہی کیا، جو آپ کو بتایا گیا تھا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل فیروز خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شرٹ کے بغیر اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں جس پر صارفین کی جانب سے کڑی تنقید کی گئی تھی۔

Related Posts