نگراں حکومت کا لاہور میں واقع ایشیا کی سب سے بڑی افیون فیکٹری دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نگراں پنجاب حکومت نے لاہور میں ایشیا کی سب سے بڑی افیون فیکٹری دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے لاہور شادمان میں قائم ایشیا کی سب سے بڑی افیون فیکٹری کو دوبارہ کھولنے کرنے کا فیصلہ کیا ہے جسے 13 برس قبل بند کردیا گیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈی ایچ اے کراچی نے نثار شہید پارک کے اندر غیر مقامی افراد کے داخلے پر پابندی لگادی

محکمہ کے مطابق فیکٹری کے انتظامی امور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے پاس ہوں گے اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا افسر فیکٹری کو بطور مینجر چلائے گا، فیکٹری کو چلانے کے لیے مختلف صوبوں کی اینٹی نارکوٹکس کنٹرول ایجنسیز سے افیون حاصل کی جائے گی اس ضمن میں افیون کی پہلی کھیپ 640 کلوگرام جلد موصول ہو جائے گی۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے مطابق اے کیٹگری کی افیون ادویات ساز کمپنیوں کو مارکیٹ ریٹس پر فراہم کی جائے گی، بی کیٹگری کی افیون مضر صحت ہے اسے تلف کردیا جائے گا۔

Related Posts