حکومت نے عید الاضحیٰ کی چھٹیوں میں اضافہ کردیا، نیا نوٹیفکیشن جاری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت نے عید الاضحیٰ کی چھٹیوں میں اضافہ کردیا، نیا نوٹیفکیشن جاری
حکومت نے عید الاضحیٰ کی چھٹیوں میں اضافہ کردیا، نیا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں میں اضافہ کردیا، 28 جون بروز بدھ کو بھی چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

حکومت کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے سرکاری چھٹیوں کا نیا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے،حکومت نے عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کے نوٹیفکیشن پر نظرثانی کے بعد 28 جون سے یکم جولائی تک چھٹیوں کی منظوری دیدی۔

کابینہ ڈویژن نے جو نیا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے اس کے مطابق وفاقی سطح پر عید پر 3 روز کی سرکاری چھٹی ہوگی، وفاقی ملازمین کیلئے بدھ سے جمعہ تک چھٹی ہوگی۔

مزید پڑھیں:غیرقانونی طور پر حج ادا کرنے والوں کیلئے قید کی سزا اور جرمانے کا اعلان

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ہفتہ میں چھ روز کام کرنے والے دفاتر کیلئے چار چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے، 6 روز کام کرنے والے دفاتر کیلئے 28 جون سے یکم جولائی بروز بدھ تا ہفتہ چھٹی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Related Posts