میڈرڈ:تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوبنے کا واقعہ اسپین کے کینری جزیرے پر پیش آیا جس کے نتیجے میں 30 سے زائد تارکین وطن کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کشتی ڈوبنے کے واقعے کی اطلاع تارکین وطن پر نظر رکھنے والی دو تنظیموں الارم فون اور واکنگ بارڈ نے دی جن کے مطابق تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی (ڈنکی) میں 59 افراد سوار تھے۔
واکنگ بارڈر کے ترجمان ہیلینا میلینو نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ اسپین کے قریب کشتی حادثے میں 39 افراد ڈوب گئے۔ حادثے میں 30 سے زائد افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔
امدادی کارروائیوں میں تعاون کرنے والے ٹرانس یورپی نیٹ ورک الارم فون نے کہا کہ کشتی حادثے میں 35 افراد لاپتا ہیں۔ واکنگ بارڈرز ترجمان ہیلینا میلینو کے مطابق کشتی میں سوار 60 افراد (6 خواتین اور ایک بچہ سمیت) 12 گھنٹے تک ریسکیو کے منتظر رہے۔
مزید پڑھیں:سمندر میں لاپتہ ٹائٹن آبدوز میں آکسیجن کی سپلائی ممکنہ طور پر ختم ہوگئی
اسپین کی ریسکیو سروس نے ڈنکی میں سوار 2 افراد ایک نوجوان اور ایک بچے کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے، مراکش کے پیٹرول بورڈ کا کہنا ہے کہ کشتی میں سوار 24 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا۔