اسلام آباد: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی رکنیت سے مبینہ طور پر استعفیٰ دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد ذرائع سے شاہد خاقان عباسی کے وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) کی رکنیت سے استعفے کی تصدیق نہیں ہوسکی، تاہم معروف اخبار کا دعویٰ ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔
رہائی کے بعد عمران خان سے ملاقات کرنیوالے 27کارکنان گرفتار
مقامی اخبار کی شائع کردہ رپورٹ کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے آذر بائیجان سے بین الحکومتی بنیادوں پر لکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کی خریداری کے معاملے پر اختلاف کے باعث ای سی سی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔
رپورٹ کے مطابق شاہد خاقان عباسی سرکاری کمپنی بی ایل ایل کے ذریعے آذر بائیجان سے ایل این جی خریدنے کے خلاف تھے جبکہ سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت آزر بائیجان سے ایل این جی کارگو پاکستانی نجی کمپنی کے ذریعے خریدے۔
تاہم رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے ماتحت کام کرنے والے پیٹرولیم ڈویژن نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی ہدایات کو تسلیم کرتے ہوئے سمری تیار کرنے سے انکار کردیا تھا۔