دُنیا بھر میں والد سے محبت کے اظہار کیلئے عالمی فادرز ڈے آج منایا جارہا ہے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد:  دنیا بھر میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے بچے اور بڑے اپنے والد سے محبت کا اظہار کرنے کیلئے بین الاقوامی فادرز ڈے آج منا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سب سے پہلے دُنیا میں قدم رکھتے ہی ایک بچہ جس شخصیت کو دیکھتا ہے وہ اُس کی ماں یا باپ ہوتا ہے جبکہ عالمی سطح پر فادرز ڈے منانے کا سلسلہ 1 صدی سے زائد عرصے پر محیط ہے۔ فادرز ڈے منانے کا مقصد دن رات محنت کرنے والے باپ کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

تمباکو کیخلاف آگہی کا عالمی دن 

اسلامی تاریخ میں ماں کے بعد سب سے زیادہ اہمیت باپ کے رشتے کو دی گئی۔ عالمی فادرز ڈے کا بنیادی مقصد اولاد کیلئے ایک باپ کی محبت اور  معاشی و سماجی تحفظ سمیت دیگر سہولیات مہیا کرنے کے اعتراف اور احترام کا اظہار ہے۔

ماہرینِ عالمی امور کا کہنا ہے کہ عالمِ انسانیت کو فادرز ڈے مناتے ہوئے 113 سال ہو گئے۔ بچے کی والد سے جذباتی و ذہنی وابستگی اور محبت کے اظہار کا یہ خوبصورت دن منانے کی ابتدا 1910ء میں جون کے دوران امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں کی گئی، جہاں سے یہ سلسلہ عالمی سطح پر پھیلا۔

ماضی میں والد کے عالمی دن کا خیال ماؤں کے عالمی دن کی تقریبات مناتے ہوئے سنورا سمارٹ ڈوڈ نامی خاتون کے ذہن میں 1909ءمیں پیدا ہوا جس کی پرورش اس کی والدہ کے بعد اس کے والد نے کی تھی۔انہوں نے والدہ کے ساتھ ساتھ والد کے رشتے کی اہمیت پر توجہ دی۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک باپ اپنی اولاد کی بہتر سے بہتر پرورش کی کوشش کرتا ہے اور اسے ہر وہ سکھ دینا چاہتا ہے جس سے کسی نہ کسی وجہ سے وہ خود محروم رہ گیا ہو، اس سے بچوں کے دل میں بھی باپ کی قدر پیدا ہوتی ہے۔

رواں برس پاکستان سمیت دنیا بھر میں فادرز ڈے کے موقعے پر سرکاری و غیر سرکاری ادارے مختلف تقریبات کا اہتمام کریں گے اور مذاکروں اور مباحثوں میں والد کے قابلِ احترام رشتے کی اہمیت اجاگر کی جائے گی۔ دن منانے کے دوران   بے شمار افراد اپنے والد کے نام تحائف بھی ارسال کریں گے۔