پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کے بعد حافظ نعیم کی سپورٹ نہیں کرسکتے، جے یو آئی سندھ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جمعیت علمائے اسلام صوبہ سندھ کے رہنماؤں مولانا محمد غیاث، مولانا سمیع الحق سواتی ، سید اکبر شاہ ہاشمی، مفتی محمد خالد ، قاضی امین الحق آزاد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو اپنے کیمپ میں بٹھانے والی جماعت کے امیدوار کی حمایت نہیں کرسکتے، ابتدا میں حافظ نعیم الرحمن ہماری ترجیح تھے لیکن عمران نیازی سے ان کی ملاقات نے جے یوآئی کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کیلئے مجبور کردیا ہے۔

واضح رہے کہ جے یو آئی کے مطابق کچھ روز قبل جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کی قیادت نے کراچی کے میئر و ڈپٹی میئر کے الیکشن میں جمعیت علماء اسلام کی حمایت حاصل کرنے کیلئے جےیوآئی کی قیادت سے رابطہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

پرویز مشرف کی اداکارہ نواسی کا انہیں شاندار خراج عقیدت

جے یوآئی سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو کی رہائشگاہ پر جے یوآئی کے وفد سے جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن اور پیپلز پارٹی کراچی کے صدر سعید غنی پارٹی وفود کے ہمراہ الگ الگ ملاقاتیں کی تھیں ، دونوں جماعتوں کا مطالبہ تھا کہ جے یوآئی قیادت میئر کراچی کے الیکشن میں ان کی پارٹی امیدواروں کی حمایت کا اعلان کرے ۔
جے یوآئی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہماری اولین ترجیح جماعت اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمن تھے اور ان پر اسی وقت واضح کیا تھا کہ حمایت بلامشروط ہے لیکن آپ کی پی ٹی آئی سے قربت کی خبریں ہماری لئے مشکلات پیدا نہ کردیں۔
جماعت اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمن نے بعد ازاں پی ٹی آئی کی حمایت حاصل کرنے کیلئے سرتوڑ کوششیں کیں، ایک لمحے کیلئے بھی نہیں سوچا اور وہ پی ٹی آئی کی ملکی معیشت کو زمین بوس کرنے اور اسرائیل کو تسلیم کیلئے مذموم کوششوں کو کیسے فراموش کرگئے۔
جمعیت علمائے اسلام کے رہنماؤں نے واضح کیا کہ ہم نے طویل غوروخوص اور مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے ایسے حالات میں جماعت اسلامی کے حافظ نعیم کو سپورٹ نہیں کرسکتے۔

انہوں نے واضح کیا کہ جمعیت علماء اسلام کی قیادت نے فیصلہ کرلیا ہے کہ پیپلز پارٹی سے تحریری معاہدہ طے پاچکا ہے، جے یو آئی کراچی سٹی کونسل کے ممبران اب میئر وڈپٹی میئر کراچی کے الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دیں گے۔

Related Posts