وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے متعدد شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن سے مختلف علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد اور گردو نواح کے علاوہ لاہور، گوجرانوالا، جہلم، حافظ آباد، چیچہ وطنی، سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین، شکر گڑھ، ظفروال، سیالکوٹ اور اطراف کے علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔
خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے سوات، صوابی اور گردونواح میں محسوس کیے گئے۔ آزاد کشمیر میں مظفرآباد، دھیرکوٹ، سماہنی، باغ ، وادی نیلم اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
سندھ میں بیروزگاری کی شرح 3.9، کراچی 11.18 فیصد کیساتھ سرفہرست
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز مشرقی کشمیر تھا، زلزلہ 1 بجکر 4 منٹ پر آیا۔
زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے خوفزدہ ہوکر گھروں اور دفا تر سے باہر نکل آئے۔
علاوہ ازیں بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نئی دہلی میں بھی زلزلے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلےکے جھٹکے بھارت کے شمالی علاقوں میں بھی محسوس کیےگئے۔