کوٹلی: آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی میں افسوسناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کوٹلی کے نواحی قصبے کرائی کے مقام پر زائرین کی بس کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے پیش آیا جبکہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ سے ہے جو نیریاں شریف میں عرس کی تقریبات کے اختتام کے بعد واپس گھروں کو جارہے تھے۔
شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں سے شدید جھڑپ، سکیورٹی فورسز کے 3اہلکار شہید
کمشنر میر پور چوہدری شوکت کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو میرپور ڈی ایچ کیو پہنچا دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 13 زخمی میرپور اسپتال پہنچ چکے ہیں جن میں سے 3 کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔
چوہدری شوکت نے مزید کہا کہ بلڈ ڈونیشن کے لیے جامعہ کے طلبا کی بڑی تعداد بھی اسپتال آئی