پاکستان ریلوے کے انجینئرز کا کمال، وی ایچ ایف انٹینا تیار کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان ریلویز کے انجینئرز نے وی ایچ ایف انٹینا تیار کر لیا جس کےبعد ریلوے پرزوں کی درآمد کے خرچے میں تقریباً 3 کروڑ روپے کمی آئے گی۔

اس حوالے ریلوے ترجمان نے بتایا کہ اس سے قبل یہ انٹینے دوسرے ممالک سے درآمد کیے جاتے تھے، ریلوے انجینئرز نے وی ایچ ایف انٹینا سگنل شاپ میں تیار کیا ہے اور اس کی کامیاب ٹیسٹنگ بھی مکمل ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

نیدر لینڈ کے ساحلوں پر سر عام جنسی عمل پر پابندی عائد

انہوں نے بتایا کہ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے انتظامیہ کو اس ماہ کے آغاز میں امپورٹ ہونے والے پرزوں کی مقامی سطح پر مینوفیکچرنگ پر ورکنگ تیز کرنے کی ہدایت کی تھی۔

ترجمان ریلوے کے مطابق وزیر ریلوے کی ہدایات پر انجینئرز کی جانب سے مقامی سطح پر پارٹس کی تیاری پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، جس سے دوسرے ممالک میں تیار ہونے والے پرزوں پر انحصار میں کمی آئے گی۔

Related Posts