بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف اور سینئر اداکار منگل سنگھ کینسر سے طویل جنگ کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یش، ہیر رانجھا، ہٹلر اور جانشین سمیت متعدد پنجابی اور ہندی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے سینئر فنکار منگل سنگھ ڈھلون کا انتقال لدھیانہ میں ہوا۔
مہوش حیات اپنے مداحوں کو سرپرائز دینے کیلئے بے چین
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ منگل سنگھ طویل عرصے سے کینسر میں مبتلا تھے اور گزشتہ کئی روز سے شدید علالت کے باعث لدھیانہ کے ہسپتال میں داخل تھے، تاہم ان کا آج صبح انتقال ہوا۔
منگل سنگھ کے انتقال پر متعدد شوبز شخصیات اور مداحوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے فلم کے ساتھ ساتھ ٹی وی انڈسٹری کیلئے بھی بہت سے پراجیکٹس میں کام کیا اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
معروف اداکار منگل سنگھ کے فلمی کیرئیر کی ابتدا 80ء کی دہائی میں ہوئی۔ انہوں نے لکشمن ریکھا، اکیلا، رن بھومی، خون بھری مانگ اور بنیاد سمیت متعدد فلموں میں مختلف رولز کرکے اداکاری کے میدان میں نام کمایا۔
اداکار منگل سنگھ کے متعلق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ لدھیانہ کے کینسر ہسپتال میں علاج کیلئے منگل سنگھ کو 1 ماہ قبل لایا گیا تھا۔ ان کو 1986ء میں فلم بنیاد میں اپنے کردار لبھایا اور 1993ء میں فلم جنون کے کردار سمیر راجونش سے شہرت ملی۔