شمعون عباسی نے مزید پاکستان مخالف کردار لینے سے انکار کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کے معروف اداکار شمعون عباسی نے کہا ہے کہ اب پاکستان مخالف کردار کر کرکے تھک چکا ہوں، فلم سازوں اور پروڈیوسرز سے درخواست ہے کہ اب پاکستان مخالف کردار نہ دیے جائیں۔

گزشتہ دنوں اداکار شمعون عباسی نے ایک پروگرام میں شرکت کی، جس میں انہوں نےکہا کہ اتنے منفی کردار کیے ہیں کہ اب بعض اداروں سے بھی فون آنے لگے ہیں، بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو پر بنائی گئی میری فلم “ڈھائی چال” کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے، اب ریلیز کا انتظار ہے، فلم کچھ اداروں کی اجازت کے بعد ریلیز کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ معروف گلوکار عاطف اسلم اور اداکارہ نیلم منیر کو میں نے متعارف کروایا تھا جبکہ ہمایوں سعید کی کامیابی میں بھی میرا کردار رہا ہے۔

شمعون عباسی نے مزید کہا کہ اداکارہ میرا کوئی ڈرامے بازی نہیں کرتیں، وہ جیسی ہیں ویسی ہی باتیں کرتی ہیں ، اُن سے متعلق بعض لوگ غلط باتیں پھیلاتے ہیں۔

Related Posts