ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے آنجہانی ریسلر اوماگا کے بیٹے زیلا فاتو نے اسلام قبول کرلیا۔
آنجہانی ریسلر اوماگا کے بیٹے زیلا فاتو نے یوٹیوب ویڈیو کے دوران مذہب کی تبدیلی کا اعلان کیا، انہوں نے اپنے اسلام کے سفر کو خوبصورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ جیل میں مسلمان قیدیوں سے متاثر ہوئے، مسلمان قیدیوں کے ساتھ گزارے گئے وقت نے انھیں سوچنے پر مجبور کیا۔
انجہانی ریسلر کے بیٹے زیلا اپنی فٹنس اور مراقبہ کی ویڈیوز کے لیے جانے جاتے ہیں، تاہم ٹیکساس اسٹیٹ پینٹینٹری میں ڈکیتی کے الزام میں انہیں 6 سال کی سزا سنائی گئی تھی۔
آئی پی ایل میں شاہین آفریدی فرنچائزرز کی پہلی چوائس ہوتے، سنجے منجریکر
27 سالہ نوجوان نے بتایا کہ جیل میں رہتے ہوئے وہ اسلام کے بارے میں متجسس تھے اور مذہب پر کافی مطالعہ اور تحقیق کے بعد ایک سال قبل 3 اپریل 2022 کو اسلام قبول کیا۔
انہوں نے کہا کہ مذہب کو قبول کرنے کے بعد اس کے پاس اپنی زندگی اور اسلام کے بارے میں کہنے کیلئے صرف مثبت باتیں ہیں۔
زیلا فاتو نے کہا کہ اب سے وہ یوٹیوب چینل کو لوگوں کو اسلام کے حوالے سے آگاہ کرنے اور انھیں روحانیت کا راستہ اختیار کرنے کی ترغیب دینے کے لیے استعمال کریں گے۔