محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشتر مقامات میں بارش کی پیشگوئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آج پنجاب، خیبر پختونحوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جنوبی پنجاب، بالائی خیبر پختونحوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکا کا سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کیلئے مزید ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی لاہور کے مختلف علاقوں میں آندھی کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی، ملتان، خانیوال، بہاول پور، سرگودھا، خوشاب میں کہیں ژالہ باری اور کہیں آندھی کے بعد ہلکی بارش ہوئی۔

لاہور میں آندھی کے باعث راوی روڈ پر واقع سکول کی دیوار گرنے سے 3 بچے زخمی ہوگئے جبکہ شہر کے مختلف مقامات پر درخت گرنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے۔