مکہ مکرمہ میں حج کے موقع پر پچاس ہزار گاڑیوں کیلئے پارکنگ کا انتظام

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مکہ معظمہ کی میونسپل کارپوریشن نے رواں سال حج سیزن کے موقعے پر عازمین حج کو بہترین سروسز کی فراہمی کے سلسلے میں ہنگامی کار پارکنگ کی سروس کے انتظامات کیے ہیں۔ اس ضمن میں بلدیہ کی طرف سے مکہ معظمہ کےداخلی راستوں پر پچاس ہزار گاڑیوں کی پارکنگ کا بندوبست کیا گیا ہے۔

مکہ معظمہ کی بلدیہ کی ایجنسی فار آپریشن اینڈ مینٹیننس نے شہر کے داخلی راستوں پر پانچ پارکنگ لاٹس کی تیاری مکمل کر لی ہے، جس کا کل رقبہ 1.88 ملین مربع میٹر ہے۔ یہ پارکنگ لاٹس سال 1444ھ کے حج کے انتظامات کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر خارجہ کا بغداد میں پاکستانی اور عراقی تاجروں سے خطاب

بلدیہ نے حج انتظامات کے سلسلے میں مکہ معظمہ کے داخلی راستوں پر حج سیزن کے دوران پچاس ہزارگاڑیوں کی پارکنگ کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

مکہ معظمہ بلدیہ نے وضاحت کی کہ ان پارکنگ لاٹس کی تیاری کا مقصد حج کے سیزن میں مکہ مکرمہ شہرکے اندر پارکنگ میں گاڑیوں کا دباؤ کم کرنا ہے۔ حج سیزن کے موقعے پر ہنگامی بنیادوں پر تیار کی گئی پارکنگ لاٹس کا معائنہ کرنے اور ان کی تیاری کے لیے متعدد تکنیکی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ پارکنگ کی اضافی سہولت کا مقصد ضیوف الرحمان کو فریضہ حج کے مناسک کی ادائی کے دوران پُرسکون اور پرامن ماحول فراہم کرنے میں ان کی مدد کرنا ہے۔

مکہ معظمہ بلدیہ نے بتایا کہ کار پارکنگ سے منسلک سہولیات سرکاری محکموں کے کمپلیکس، حجاج کے لیے ویٹنگ ہال اور بیت الخلاء شامل ہیں۔

میونسپلٹی نے بتایا کہ مقدس شہر کے داخلی راستوں پر پارکنگ لاٹس میں 50,000 گاڑیوں کی گنجائش موجود ہے۔

Related Posts