کے الیکٹرک صارفین کیلئے بُری خبر، بجلی 1 روپے 55 پیسے مہنگی ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: کے الیکٹرک صارفین کے لئے بُری خبر آگئی، بجلی ایک روپے 55 پیسے مہنگی کردی گئی ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 55 پیسے کا اضافہ کردیا۔

نیپرا حکام کے مطابق بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافہ وفاقی حکومت کی درخواست پر کیا گیا ہے، اضافے کا اطلاق مئی، جون اور جولائی کیلئے ہوگا، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جولائی، اگست اور ستمبر 2022 کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکا نے بائنانس اور اُس کے بانی کیخلاف مقدمہ دائر کردیا

نیپرا کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا گیا ہے۔

قبل ازیں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ڈسکوز صارفین کے لئے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 60 پیسے مزید مہنگی کردی تھی۔

Related Posts