حالات 2018 کے مقابلے میں بہتر، آصف زرداری کا لاہور میں ڈیرے لگانے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آصف زرداری کا تحریکِ انصاف اراکین سے استعفے واپس لینے کا مطالبہ
آصف زرداری کا تحریکِ انصاف اراکین سے استعفے واپس لینے کا مطالبہ

لاہور: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ پی پی پی کے حالات 2018ء کے مقابلے میں آج بہتر ہیں، ہم لاہور میں ڈیرے لگائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز پی پی پی پی خواتین ونگ پنجاب کے وفد نے سابق صدر آصف زرداری سے بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت پی پی پی رہنما ثمینہ خالد نے کی۔

یہ بھی پڑھیں:

میئر پی پی پی کا نہ ہوا تو اختیارات کا شکوہ کرتا رہے گا۔مرتضیٰ وہاب

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ ہم کارکنان کے حق میں فیصلے کریں گے۔ خواتین ونگ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

گفتگو کے دوران آصف زرداری نے کہا کہ بہت جلد لاہور میں ڈیرہ لگائیں گے، 2018ء کے مقابلے میں حالات بہتر ہیں۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے خواتین ونگ کی شازیہ مری سے ملاقات کروائیں گے۔

خواتین ونگ کے وفد نے پی پی پی خواتین ونگ کی جانب سے قومی و صوبائی اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر کارکنان کو ترجیح دینے پر زور دیا۔ آصف زرداری نے مطالبات پر ہمدردانہ غور کرنے کا عندیہ دے دیا۔ 

Related Posts